حکومت صدارتی نظام اور نئے صوبے بنانے کے شوشے چھوڑ کر قوم کو گمراہ کر رہی ہے،قمر زمان کائرہ
عمران خان تین سال سوئے رہے اب شرلیاں چھوڑ رہے ہیں،کسان مارچ لانگ مارچ کی کڑی ہے،سابق وفاقی وزیر
منگل 25 جنوری 2022 00:09
(جاری ہے)
احتجاجی ریلی کے دیگر قائدین میںپی پی پی کے صوبائی نائب صدر اعجاز احمد سماں اور ایم پی اے حسن مرتضیٰ بھی شامل تھے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت بے شرمی کے ساتھ دعوے کر رہی ہے کہ ان کے اقدامات سے عام آدمی متاثر نہیں ہو گا جبکہ عوام کی کمزور قوت خرید نے خاندانوں کو پریشان کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا اربوں ڈالر باہر سے واپس لانے کا دعویٰ بھی جھوٹ کا پلندہ ثابت ہو ا ہے۔ پیپلز پارٹی نے حکومت کو احتساب اور دیگر کاموں کے لئے اڑھائی سال دیئے ہیں لیکن ان کی کارکردگی صفر ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم دیا جس سے حکومت کے پائوں اکھڑنے لگے تھے۔ اے پی ڈی ایم ، حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کی تجویز مان لیتے تو آج حالات مختلف ہو تے اور عوام بھیء مشکل میں نہ ہوتے۔پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی اور اے این پی سے الگ ہو کر غیر سیاسی عمل کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے 13میں سے 11ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کی اور سیاسی پختگی کا ثبوت دیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ٹیکس وصولی کے ہدف کا اپنا ہی وعدہ پورا نہ کرسکے اور جھوٹے ثابت ہوئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا جانا ٹھہر گیا ہے اور آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی۔انہوں نے کہا پیپلز پارٹی نے تین سال کے دوران بہت سے سیاسی اہداف حاصل کئے اور اپنی ساکھ بحال کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے۔مزید اہم خبریں
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا ہے تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.