Live Updates

شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

منگل 25 جنوری 2022 18:20

شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ ..
 لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) مسلم لیگ (ن) نے وزیر اعظم کے سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔

(جاری ہے)

رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ شہزاد اکبر پر براڈ شیٹ سکینڈل میں بڑی رقم وصولی کا الزام ہے،شہزاد اکبر نے احتساب کے نام پر انتقام کو لیڈ کیا،شہزاد اکبر اپوزیشن رہنمائوں پر بنائے مقدمات جھوٹ کاپلندہ ثابت ہوئے ہیں،تمام اپوزیشن رہنما عدالتوں سے سرخرو ہوئے ہیں،وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

Live عمران خان کی احتجاجی تحریک سے متعلق تازہ ترین معلومات