ہندوستان کا سیکولر ازم میں چھپا انتہاء پسندانہ چہرہ جلد دنیا کے سامنے آنیوالا ہے، محمد فاروق حیدر خان

وہ وقت دور نہیں جب کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے گی اور وہ آزادی کی منزل حاصل کرینگے،سابق وزیراعظم آزادکشمیر

بدھ 26 جنوری 2022 16:15

ہندوستان کا سیکولر ازم میں چھپا انتہاء پسندانہ چہرہ جلد دنیا کے سامنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ہندوستان کا سیکولر ازم میں چھپا انتہاء پسندانہ چہرہ جلد دنیا کے سامنے آنیوالا ہے، وہ وقت دور نہیں جب کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے گی اور وہ آزادی کی منزل حاصل کرینگے۔بھارتی یوم جمہوریہ پر اپنے پیغا م میں سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ ہندوستان کے یوم جمہوریہ کے موقع پر دنیا بھر میں کشمیری عوام یوم سیاہ منا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ ہونیوالے سلوک نے دنیا بھر میں اس کی جمہوریت کا پردہ چاک کرکہ رکھ دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہآج ہی کے دن گاوکدل اور ہندواڑہ میں 91کشمیریوں کو ہندوستانی فوج نے قتل کیا تھا ۔انہوں نے کہاکہ مودی نے ہندوستانی جمہوریت کے لبادے میں چھپے اصل چہرے کو سامنے لایا ،ہندوستانی فوج کی پریڈ جمہوریت کے لیے نہیں ہمسایہ ممالک پر دباو ڈالنے کیلئے ہے ۔انہوں نے کہاکہ جلد ہندوستان کا سیکولر ازم میں چھپا انتہاء پسندانہ چہرہ دنیا کے سامنے آنیوالا ہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے گی اور وہ آزادی کی منزل حاصل کرینگے۔