ڈی آئی جی پولیس پونچھ ڈویژن راشد نعیم سے ڈائریکٹر پبلک ریلشنز ایم ٹی بی سی زرطیف بادشاہ کی ملاقات

بدھ 26 جنوری 2022 17:26

راولاکوٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 جنوری 2022ء) ڈی آئی جی پولیس پونچھ ڈویژن راشد نعیم سے ڈائریکٹر پبلک ریلشنز ایم ٹی بی سی زرطیف بادشاہ  نے  ملاقات کی ۔ ملاقات میں پونچھ ڈویژن میں ایم ٹی بی سی کے جاریہ اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایم ٹی بی سی زرطیف بادشاہ نے کہا کہ ایم ٹی بی سی آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور حصہ ڈال رہی ہے۔

حکومت آزاد کشمیر کے ساتھ ملکر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سیاحت، آئی ٹی، تعلیم،صحت، مواصلات و دیگر سیکٹر میں ایم ٹی بی سی نے سرمایہ کاری کی ہے۔ ایم ٹی بی سی کے تمام منصوبے اللہ کے فضل سے کامیاب رہے ہیں جنہیں حکومت آذاد کشمیر سمیت بین الاقوامی سطح پرپذیرائی حاصل ہوئی ہے۔