کورونا کے باعث نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ ہوم شیڈول تبدیل کرنے پر مجبور

جمعرات 27 جنوری 2022 21:18

کورونا کے باعث نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ ہوم شیڈول تبدیل کرنے پر مجبور
ویلنکٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث نیوزی لینڈ کرکٹ، ہوم کرکٹ شیڈول تبدیل کرنے پر مجبور ہوگئی۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ مینز اینڈ ویمنز کرکٹ سیریز کے میچز کم شہروں میں ہوں گے۔نیوزی لینڈ کرکٹ نے یہ بھی کہا کہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ کرائسٹ چرچ میں ہوں گے جبکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز نیپئر میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ ٹیم ہالینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ایک ون ڈے ماونٹ مینگنوئی میں کھیلے گی۔نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کوئنز ٹاون میں ہو گی۔خیال رہے کہ حال ہی میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ آسٹریلیا ملتوی کردیا تھا، کورونا کی موجودہ صورتحال کے باعث دورہ ملتوی کیا گیا تھا۔نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا تھا کہ نیوزی لینڈ نے 24 جنوری سے 9 فروری تک آسٹریلیا کا دورہ کرنا تھا۔