کراچی کنگز کا کم بیک مشکل لگ رہا ہے ،ٹی ٹوئنٹی کے میچ ایسی پچ پر نہیں ہونے چاہئیں، انضمام الحق

کھلاڑی اچھا کھیلتا ہو تو ٹیم میں جگہ بن جاتی ہے، شرجیل اپنی فٹنس پر کام کرے تو بڑا کھلاڑی بن سکتا ہے، سابق کپتان

جمعہ 28 جنوری 2022 20:27

کراچی کنگز کا کم بیک مشکل لگ رہا ہے ،ٹی ٹوئنٹی کے میچ ایسی پچ پر نہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز کی شکست پر اپنے ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ کراچی کنگز کا کم بیک مشکل لگ رہا ہے ،ٹی ٹوئنٹی کے میچ ایسی پچ پر نہیں ہونے چاہئیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انضمام الحق نے کہا کہ کراچی کنگز کا کم بیک مشکل لگ رہا ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی کے میچ ایسی پچ پر نہیں ہونے چاہئیں۔

سابق کپتان نے دوران گفتگو دفاعی چیمپئن ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان کی کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ محمد رضوان سیزن پلیئر بن گئے ہیں۔انضام الحق کا کہنا تھا کہ کھلاڑی اچھا کھیلتا ہو تو ٹیم میں جگہ بن جاتی ہے، شرجیل اپنی فٹنس پر کام کرے تو بڑا کھلاڑی بن سکتا ہے۔