شیخوپورہ، بلوچستان میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے جوان رانا فرحان سلہری کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

جمعہ 28 جنوری 2022 23:26

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2022ء) بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف لڑتے ہوئے جام شہادت حاصل کرنے والے پاک فوج کے جوان رانا فرحان سلہری کی نماز جنازہ شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں پاک فوج اور سول سوسائٹی کے سیکڑوں افراد نے شرکت کی جنازہ کے موقع پر دہشت گردی کیخلاف اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے اس موقع پر شہید کے والدین نے اظہار کرتے کہا انکے سو بیٹے بھی ہوں تو ارض وطن پر قربان کردیں بیٹے کی شہادت پر انہیں ناز ہے کہ وہ دہشت گردی کیخلاف ارض وطن کی حفاظت کرتے شہید ہوا رانا فرحان سلہری کے جسد خاکی کو سندھ رجمنٹ کے بریگیڈئیر شفقت کی قیادت میں پاک فوج کے چاک چوبند دستہ نے گارڈ آف آنر اور سلامی پیش کی جبکہ شہید کی قبر پر آرمی چیف۔

(جاری ہے)

صدر مملکت اور دیگر اعلیٰ فوجی افسران کی طرف سے پھولوں کے گلدستہ رکھے گئے۔