انٹر یونیورسٹی چمپین شپ 2022ء میں جامعہ سندھ کی فٹ بال و باسکٹ بال ٹیموں کے انتخاب کے لئے ٹرائلز 15 ۱ور 16 فروری کو ہوں گے

جمعرات 10 فروری 2022 22:10

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2022ء) انٹر یونیورسٹی چمپین شپ 2022ء میں جامعہ سندھ کی فٹ بال و باسکٹ بال ٹیموں کے انتخاب کے لئے ٹرائلز 15 ۱ور 16 فروری کو جامعہ کے حیدر بخش جتوئی پویلین و فاطمہ جناح گرلز جمنازیم میں بالترتیب منعقد ہوں گے، ڈائریکٹر اسپورٹس (بوائز) جامعہ سندھ اجوید احمد بھٹی نے مطلع کیا ہے کہ جامعہ سندھ کی فٹ بال و باسکٹ بال ٹیمیں تشکیل دینے کیلئے جامعہ کے تمام شعبوں، کیمپسز و ملحقہ کالجز سے دلچسپی رکھنے والے امیدوار ٹرائلز میں حصہ لے سکتے ہیں، فٹ بال کے لئے ٹرائلز 15 فروری کو صبح 10 بجے حیدر بخش جتوئی پویلین اور باسکٹ بال کیلئے ٹرائلز 16 فروری کو صبح 10 بجے فاطمہ جناح گرلز جمنازیم میں منعقد ہوں گے، خواہشمند امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ٹرائلز کے دوران سلیکشن کمیٹی کے روبرو مکمل کٹ کے ساتھ آئیں اور میٹرک سرٹیفکیٹ یا قومی شناختی کارڈ لازماً اپنے ہمراہ لے کر آئیں، طلبائ/ کھلاڑیوں کی عمر 25 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔