آئی جی پنجاب راؤ سردارعلی خان کا علی پور چھٹہ میں دو بچوں سمیت چار افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس

منگل 15 فروری 2022 22:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2022ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے علی پور چھٹہ میں دو بچوں سمیت چار افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے سی پی او گوجرانوالہ کو ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :