شہیدبھٹوکے رہنماغلام مصطفی گاڈھی کو مسلح افراد نے اغوا کرنے کی کوشش، علاقہ مکینوں نے ناکام بنادیا،ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے، رہنماش ب

اتوار 27 فروری 2022 00:22

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2022ء) پیپلزپارٹی (ش ب)کے رہنما پیرل مجیدانو ایڈوکیٹ، اکبرجہیجو، وزیر کھوکھر اور یاسین نے حیدرآباد پریس کلب میںپریس کانفرنس کی، انہوں نے الزام لگایا کہ 24 فروری کو پی پی(ش ب)کے رہنما غلام مصطفی گاڈھی کو مسلح افراد مجتبیٰ،خاص خیلی،راجو ہالیپوٹہ، پرویز ببر، پولیس اہلکار کاشف پنہور نے اغوا کرنے کے ارادے سے یرغمال بنایا جسے علاقہ مکینوں نے مداخلت کر کے آزاد کرایا، اس واقعے کا کیس متعلقہ تھانے میں درج کرایا گیا ہے، انہوںنے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر معاملے کا نوٹس لے کر ملوث عناصر کو گرفتار کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :