Live Updates

نوازشریف کے حق میں کاوے موسوی کی گواہی انکی پاکدامنی کا ثبوت ہی: حنا پرویز بٹ

بدھ 23 مارچ 2022 00:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2022ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ نوازشریف کے حق میں کاوے موسوی کی گواہی انکی پاکدامنی کا ثبوت ہے۔بائیس کی تحقیقات بعد براڈ شیٹ نے کہا نوازشریف کیخلاف ایک روپے کی کرپشن کا اثبوت نہیں ملا۔میاں نوازشریف نے ایمانداری سے قوم کی خدمت کی ہے۔اس کی گواہی ملک بھر کے چپے چپے میں مل رہی ہے۔

جج ارشد ملک،شوکت صدیقی ،رانا شمیم ،ثاقب نثار کے بیانات نوازشریف کی ایماندری کا واضح ثبوت ہیں۔

(جاری ہے)

نوازشریف کو چور ثابت کرنے والے کچھ چلے گئے اور کچھ جانے والے ہیں ۔انہوں نے مزید کہاعمران خان نے نوازشریف کے بغض میں ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچادیا ہے۔سی پیک کو رول بیک کرنا عمران خان کا پہلا ٹارگٹ تھا جو پورا کرلیا گیا ہے۔عمران خان ایوان میں اپنی سادہ اکثریت بھی کھو چکے ہیں ۔عمران خان عدم اعتماد سے قبل ہی مستعفی ہو جائیں تو بہتر ہوگا۔منحرف ارکان کو دھمکیوں دینے سے بات اب معافیاں مانگنے تک آگئی ہے۔کاش او آئی سی اجلاس میں عمران خان بتاتے کہ میں نے کشمیر کا سودا کرلیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات