Live Updates

عمران خان کے ساتھ تھا ہوں اور انشاء اللہ رہوں گا،میاں ظہور حسین قریشی

رانا ثناء اللہ نے شاہ محمود قریشی کے گھر سے ہی ووٹ ملنے کا جھوٹا پروپیگینڈا کیا، وزیر خارجہ کے بھانجے کا وضاحتی بیان

بدھ 30 مارچ 2022 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بھانجے میاں ظہور حسین قریشی نے کہا ہے کہ میں عمران خان کے ساتھ تھا ہوں اور انشاء اللہ رہوں گا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کے جھوٹے بیان پر وضاحتی بیان میں کہا کہ گزشتہ روز سرٹیفائیڈ جھوٹا شخص رانا ثناء اللہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے گھر سے ہی ووٹ ملنے کا جھوٹا پروپیگینڈا کیا تھا نام لئے بغیر شاہ محمود قریشی کے بھانجے پر الزام لگایا تھا تاکہ پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ ہواس بیان پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بھانجے این اے 152 میاں چنوں سے منتخب MNa پاکستان تحریک انصاف پیر ظہور حسین قریشی نے وضاحتی بیان دے دیا اور کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ تھا ہوں اور انشاء اللہ رہوں گامورخ لکھے گا کہ جب حق و باطل کی لڑائی ہورہی تھی تو میاں چنوں کا بیٹا اپنے کپتان عمران خان کے ساتھ حق پر شانہ بشانہ کھڑا تھا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات