سندھ میڈیا فورم کا صحافیوں کو متحرک کرنے میں بڑا کردار ہے،صحافتی قائدین

فورم تمام صحافتی تنظیموں کو اپنے اسٹیج پر بلا کر صحافیوں کے مثالی اتحاد کا مظاہرہ کرتا ہے،مقصود یوسفی / رضوان بھٹی

اتوار 17 اپریل 2022 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2022ء) سندھ میڈیا فورم صحافیوں کو متحرک کرنے میں بڑا کردار ادا کر رہا ہے۔ یہی نہیں فورم تمام صحافتی تنظیموں کو اپنے اسٹیج پر بلا کر صحافیوں کے مثالی اتحاد کا مظاہرہ کرتا ہے۔ یہ بات سیکریٹری کراچی پریس کلب رضوان بھٹی ، سابق سیکریٹری کے پی سی مقصود یوسفی، عالمی شہرت یافتہ صحافی قمر احمد، نائب صدر کے پی سی عبد الرشید میمن، سینیئر صحافی نیاز کھوکھر، پی ایف یو جے (برنا) کے رہنماسعید جان نے کراچی پریس کلب میں سندھ میڈیا فورم (SMF)کی دعوت افطار میں دوران گفتگو کہی، اس موقع پر صحافتی قائدین سے بات چیت کرتے ہوئے فورم کے صدر معین اللہ شاہ، جنرل سیکریٹری صدیق چوہدری، رابطہ سیکریٹری عبد الستار وسترو، سیکریٹری اطلاعات اسلم خان، فنانس سیکریٹری رمضان شیخ اور احسن جتوئی نے کہا کہ صحافیوں کی حوصلہ افزائی اور سینیئر ز کی پزیرائی کا بیڑہ سندھ میڈیا فورم نے اٹھایا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سندھ میڈیا فورم کی جانب سے حیدر آباد میں نائب صدر اسلم خان دیسوالی، تجمل حسین ، رکن گورننگ باڈی مختار قریشی ، میر پور خاص میں نائب صدر معین کمالی، ارکان گورننگ باڈی مفتی عمران الحق، مختار شاہ، ہالا میں اختر میمن، شکار پور میں سجاد بھٹو، مٹیاری میں طارق میمن، سانگھڑ میں عثمان علی شہزاد، میر واہ گورچانی میں محمد اسماعیل خلجی نے افطار پارٹی کا انعقاد کیا۔

دریں اثناء کراچی پریس کلب میں فورم کی دعوت افطار میں پیپ کے صدر جمیل احمد، کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کے رکن خلیل ناصر، ڈی این این کے روح رواں اطہر حسین، سینیئر فوٹو گرافر ابو الحسن، شعیب احمد، ایموئیل سیموئل (گڈو) ، سینیئر صحافی اختر بلوچ، کرم علی شاہ، ضیاء قریشی ، پیپ کے رہنماء لاشاری نے خصوصی شرکت کی۔ جبکہ فورم کی گورننگ باڈی کے ارکان ذوالفقار ببر، حنیف کریم ہالا، محمد قادر عباسی، اعجاز احمد، شاہ رخ شاہ، راشد علی پنہور، سید آصف علی نے انتظامی امور سنبھالے، جبکہ مشاورتی کمیٹی کے وائس چیئرمین شبیر غوری نے ٹیلی فونک شرکت کی۔

دعوت افطار میں سابق سیکریٹری کراچی پریس کلب مقصود یوسفی نے نامور سماجی شخصیت عبد الستار ایدھی (مرحوم ) کی اہلیہ نامور خاتون سماجی کارکن بلقیس ایدھی اور کے یو جے کے سابق صدر و سینیئر صحافی حسن عباس کی اہلیہ کے انتقال پر دعائے مغفرت اور فورم کے جوائنٹ سیکریٹری اسد اللہ خان کی صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کی ۔