وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

بدھ 20 اپریل 2022 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2022ء) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ بدھ کو وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان وزارت داخلہ گئے جہاں انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔وزارت داخلہ میں اپنے دفتر آمد پر وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھرسمیت دیگر حکام نےوفاقی وزیر کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

رانا ثنااللہ خان پاکستان کے 46 ویں وفاقی وزیر داخلہ تعینات ہوئے ہیں۔رانا ثنااللہ خان این اے 106 فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی ہیں ۔وہ اس سے قبل 5 مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں۔ رانا ثنااللہ خان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صوبائی صدر بھی ہیں۔رانا ثنااللہ خان 2013 میں مسلم لیگ ن کی پنجاب میں حکومت کے دوران صوبے کے وزیر داخلہ و قانون رہ چکے ہیں۔