رانا ثناء اللہ خان نے بطور وزیر داخلہ عہدے کا چارج سنبھال لیا

بدھ 20 اپریل 2022 16:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2022ء) رانا ثناء اللہ خان نے بطور وزیر داخلہ عہدے کا چارج سنبھال لیا۔بدھ کو وزارت داخلہ میں اپنے دفتر آمد پر وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ خان کا وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھرسمیت دیگر حکام نے استقبال کیا۔

(جاری ہے)

رانا ثناء اللہ خان پاکستان کے 46 ویں وفاقی وزیر داخلہ تعینات ہوئے ہیں،رانا ثناء اللہ خان این اے 106 فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی ہیں،رانا ثناء اللہ اس سے پہلے پانچ مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں،رانا ثناء اللہ خان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صوبائی صدر ہیں۔رانا ثناء اللہ خان 2013 میں مسلم لیگ ن کی پنجاب میں حکومت کے دوران صوبے کے وزیر داخلہ و قانون رہ چکے ہیں۔