Live Updates

شادی کا انوکھا دعوت نامہ، دیکھتے ہی آپ کی ہنسی نکل جائے

شادی کارڈ پر عام طور پے رخصتی کا وقت، رسومات کا وقت اور کھانے کا وقت درج ہوتا ہے، اس شادی کارڈ پر کچھ مختلف جملے لکھے ہوئے ہیں، سوشل میڈیا پر اس شادی کارڈ کی تصویر وائرل ہوگئی

Umar Nawaz عمر نواز ہفتہ 7 مئی 2022 14:26

شادی کا انوکھا دعوت نامہ، دیکھتے ہی آپ کی ہنسی نکل جائے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 7 مئی 2022ء) شادی کا انوکھا دعوت نامہ، دیکھتے ہی آپ کی ہنسی نکل جائے گی، شادی کارڈ پر عام طور پے رخصتی کا وقت، رسومات کا وقت اور کھانے کا وقت درج ہوتا ہے، اس شادی کارڈ پر کچھ مختلف جملے لکھے ہوئے ہیں، سوشل میڈیا پر اس شادی کارڈ کی تصویر وائرل ہوگئی ہے۔ بول نیوز کے مطابق شادی کارڈ میں عام طور پر رخصتی کا وقت، رسومات کا وقت اور کھانے کا وقت درج ہوتا ہے لیکن کچھ شادی کارڈ میں ایسے انوکھے جملے ہوتے ہیں کہ ہنسی نکل جائے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک شادی کے کارڈ کی تصویر وائرل ہوگئی ہے جس کو اگر سیاسی شادی کارڈ کہا جائے تو بھی غلط نہ ہوگا۔اس دعوت نامے میں دولہا کا نام، پروگرام کے اوقات اور ساتھ ہی کارڈ کے فرنٹ پر سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق لکھا ہے کہ آپ کی شرکت ہمارے لیے اتنی ہی ضروری ہے جتنا پاکستان کے لیے اگلے پانچ سال عمران خان۔

(جاری ہے)

اس تصویر کے وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہوسکتا ہے اب کوئی بھی شادی میں نہ جائے تو کوئی کہہ رہا ہے کہ شادی میں جانا اب ضروری ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ شادی کارڈ پر بعض لوگ اپنے مرحومین کا نام درج کرتے ہیں محض یہ ایک رسم ہے، اگر کوئی شخص خاندان کے بزرگوں کی برکت یا ان کی معرفت کی نیت سے نام لکھ دیتاہے تو اس کی گنجائش ہوتی ہے، لیکن اس کا اہتمام کرنا یا بطورِ رسم اختیار کرنا ضروری نہیں بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ اگر انکے مرحوم بزرگوں کے نام نہیں لکھے جائیں گے تو خاندان والے ناراض ہوں گے،درحقیقت شادی کارڈ کااہتمام نہ ضروری ہےاور نہ ہی کارِ ثواب ہے ، اصل مقصود نکاح اور ولیمہ کی اطلاع اور مقررہ وقت کی یاد دہانی ہے۔

اس لیے تکلفات کے بغیر سنجیدہ وباوقار دعوت نامہ تیار کرنے میں حرج نہیں ہے، اس طرح کی رسومات اور رواج سے اجتناب کرناچاہیے ۔ یاد رہے کہ پہلے کارڈ صرف شادی اور ولیمے کی تقریبات کے لیے چھپا کرتے تھے لیکن اب کئی برسوں سے اپنی اپنی روایات کے مطابق لوگ مایوں، بیٹھک، ڈھولک، مہندی، شادی اور ولیمے کا کارڈ بانٹتے ہیں۔ رسومات تو نہیں بدلیں مگر ان میں بلانے کا ڈھنگ ضرور بدلتا رہا۔ ایک اور جدید بات جو اب چھپنے والے شادی کارڈز میں دیکھی جا سکتی ہے وہ یہ کہ اب دلہا دلہن کی تصویروں والے کارڈز بھی بڑی ڈیمانڈ کے ساتھ چھاپے جا رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات