محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں 13 سے 17 مئی تک شدید گرمی کا امکان ظاہرکردیا

بدھ 11 مئی 2022 23:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2022ء) محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں 13 سے 17 مئی تک شدید گرمی کا امکان ظاہرکردیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 13 اور 14 مئی کو شہر قائد میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وسطی سندھ میں گرمی کی حالیہ لہر کراچی کو بھی لپیٹ میں لے گی، اس دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

اندرون سندھ میں گرمی کی لہر 17 مئی تک برقرار رہنے کا امکان ہے، دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، خیرپور، گھوٹکی، نوشہرہ فیروز اور شہید بے نظیر آباد میں درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری تک جائے گا۔حیدر آباد، میرپور خاص، بدین اور عمر کوٹ میں بھی درجہ حرارت 43 سے 45 تک جانے کا امکان ہے۔#

متعلقہ عنوان :