ًدیرپائن، مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ضلعی سیکرٹریٹ بلامبٹ کے سامنے چار دن سے جاری احتجاجی دھرنا ختم

ہفتہ 14 مئی 2022 00:37

دیرپا ئین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2022ء) غاڑہ ملکانان اور ضلعی انتظا میہ کے در میان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ضلعی سیکرٹریٹ بلامبٹ کے سامنے چار دن سے جاری احتجاجی دھرنا ختم کردیا گیا ،انتظا میہ نے پیر سے شاٹی درہ ارضیات حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمدکا اعلان کردیا ،اس حوالے سے گرینڈ جرگہ نے ضلعی انتظا می ذمہ داران سے اہم ملاقات کی جس میں ملکانان غاڑہ کے نمائندہ گان ملک اسلم پرویز ،ملک علی بخت،ملک بختور جان مقامی مشران وسیاسی قائدین شامل تھے ،س موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ملک شفیع اللہ خان، سابق ڈسٹرکٹ ناظم حاجی محمدرسول ،اے این پی کے مرکزی نائب صدر حسین شاہ خان یوسف ز ئی اور جے یوآئی کے ضلعی امیر سراج الدین موجود تھے مذاکرات کامیابی کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالولی خان ،ایس پی انوسٹی گیشن مشتاق احمد خان نے غاڑہ ملکان کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور مذاکرات کا میابی کے حوالے سے آگاہ کیا ،انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظا میہ پیر سے شاٹی درہ ارضیات کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لے بھرپور اقدامات اُ ٹھا ئیگی ،ضلعی انتظا میہ کی یقین دہانی کے بعد احتجاجی کیمپ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اورذمہ دران نے احتجاجی کیمپ ختم کرنے کا اعلان کیا