بورے والا،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا پولیس کے ہمراہ جعلی دودھ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، ملاوٹ شدہ مضر صحت دودھ برآمد، ایک شخص گرفتار

بدھ 18 مئی 2022 13:06

بورے والا،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا پولیس کے ہمراہ   جعلی دودھ بنانے ..
بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا پولیس کے ہمراہ تھانہ گگومنڈی کی حدود میں واقع جعلی دودھ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ،فیکٹری سے 32 سو لیٹر ملاوٹ شدہ مضر صحت جعلی دودھ برآمد،موقع سے ایک شخص گرفتار،فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے پکڑا جانے والا دودھ تلف کردیا ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے تھانہ گگومنڈی پولیس کے ہمراہ رات گئے نواحی گاوں 251/ ای بی میں جعلی دودھ تیار کرنے والی ایک فیکٹری پر اچانک چھاپہ مارکر وہاں سے 32لیٹر تیار جعلی دودھ برآمد کرکے موقع سے ایک شخص محمد اسد کو گرفتار کرلیا فیکٹری کا مالک راو محمد عرفان موقع سے روپوش ہوگیا فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ابتدائی لیبارٹری رپورٹ میں مضر صحت پاوڈر ثابت ہونے پر سارا دودھ تلف کردیا معلوم ہوا ہے کہ اس فیکٹری کے خلاف قبل ازیں بھی جعلی دودھ کی تیاری پر تین مقدمات درج ہیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی رپورٹ پر تھانہ گگو منڈی نے فیکٹری مالک سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

\378

متعلقہ عنوان :