تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتے دیکھ کر جاتی حکومت نے تیل سستا کیا، وزیراعظم
جو سپورٹ لاڈلے کو ملی ہماری کسی حکومت کو اس کی 30 فیصد سپورٹ ملی ہوتی تو پاکستان بے اندازہ ترقیاں کرتا،شہباز شریف چار برس میں ڈالر 115 سے 189 روپے تک پہنچا اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں تھا، صنعت کاروں کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو
جمعہ 20 مئی 2022 22:55
(جاری ہے)
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ساڑھے تین سال میں پچھلی حکومت نے 22 ہزار ارب روپے کے قرض لیے، قوم لوڈشیڈنگ شروع ہونے کا جواب مانگتی ہے، گندم ایکسپورٹ کرتے ہیں، پھر امپورٹ کرتے ہیں یہ سیاسی افرا تفری تھی، اپنی بدترین بدانتظامی کے بعد لوگوں کو غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے گئے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے امپورٹ پر ڈیوٹی نہیں بڑھائی جبکہ لگثرری آئٹم پر کچھ دورانیہ کے لیے پابندی لگائی ہے، ہم گاڑیاں منگوالیں اور غریب کو ٹوٹی سائیکل بھی نہ ملے، سامان تعش پرپابندی سے 4 ارب ڈالر بچاتے ہیں تو یہ خوردنی تیل پر لگے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ مشکل آن پڑی ہے تو قربانی دینا ہوگی، سی پیک پر لگنے والے الزامات سے چین بہت ناراض ہوا تھا، چین نے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے میں سنجیدگی کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے، حکومت سندھ، ایم کیو ایم کاروباری حضرات مل کر بیٹھیں اور منصوبہ بنائیں، ایک ارب روپے کی سرمایہ کاری موجود ہے اس کا پلان بنائیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سندھ کی دھرتی عظیم ہے اور اس دھرتی کے لوگ کریٹو ہیں، کراچی شہر کے پانی کا مسئلہ حل کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال تک ان کو یاد نہ آیا، پاکستان میں کوئی ایک منصوبہ بتا دیں جس کا معیشت سے تعلق ہو۔شہباز شریف نے کہا کہ جب ایل این جی مہنگی ہوگئی تو پھر سودے کئے تو کیا یہ سب سیاسی افراتفری تھی اور اگرغلطی ہوئی ہے تو اس پر معافی مانگی چاہیے۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ قومیں ترقی کرتی ہیں جو وقت کی قدر کرتی ہیں۔آئی ٹی بورڈ اور آئی ٹی ٹاور بننے چاہیے کیونکہ یہ پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری بن سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان چاروں صوبوں سے مل کر ایکسپورٹ انڈسٹریل زون بنانا چاہتا ہے۔ ون ونڈو آپریشن ہونا چاہیے، ایکسپورٹرز کو فری آف کاسٹ زمین دیں اور ایکسپورٹرز کو شفاف لون دلوائیں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گیس پر ایسا فارمولا لیکر آئیں جس سے کراچی اور پورے پاکستان کی انڈسٹری چلے، پاکستان فرنس آئل کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے اور اگر پاکستان میں گرین انرجی آئے گی تو ہم ملک کا 50 سے 60 ارب ڈالر بچالیں گے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.