مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہلکی شدت کے زلزلہ ،ریکٹر اسکیل پر شدت 3.4 تھی

پیر 23 مئی 2022 19:26

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہلکی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، ریکٹر اسکیل پر انکی شدت 3.4 تھی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صبح کے وقت مقبوضہ وادی میں 3.4شدت کا زلزلہ آیا جس کا مرکز 50کلو میٹر گہرائی میں بانڈی پورہ کے علاقے میں تھا۔