Live Updates

راستوں کی بندش اور ممکنہ گرفتاریوں کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئےمقرر

درخواست میں ضلعی انتظامیہ کو فریق بنایا گیا ہے، انتظامیہ اور پولیس کو گرفتاریوں اور راستوں کی بندش سے روکا جائے۔ درخواست میں استدعا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 23 مئی 2022 19:00

راستوں کی بندش اور ممکنہ گرفتاریوں کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی 2022ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے راستوں کی بندش اور ممکنہ گرفتاریوں کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انتظامیہ اور پولیس کو گرفتاریوں اور راستوں کی بندش سے روکا جائے،درخواست میں ضلعی انتظامیہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی لانگ مارچ کے دوران راستوں کی بندش اور ممکنہ گرفتاریوں کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے،پی ٹی آئی کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کل سماعت کریں گے۔

پی ٹی آئی نے ممکنہ گرفتاریوں اور راستوں کی بندش کیخلاف درخواست دائر کی۔اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا ہے کہ انتظامیہ اور پولیس کو گرفتاریوں اور راستوں کی بندش سے روکے،درخواست میں چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے، وزیرداخلہ کا کریمنل ریکارڈ ہے، انہو ں نے کہا کہ ہم گرفتاریاں کریں گے، جہلم اور اٹک کے پُل پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں، 700پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا پلان ہے، سوشل میڈیا پر حکومت خلاف بولنے والوں پر پرچے کیے گئے، اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے میں قرار دے چکی ہے کہ ارکان اسمبلی کو گرفتار کرنے کیلئے پراسس کو فالو کیا جائے۔

لوگوں کو گھروں سے اٹھایا جارہا ہے، نوجوانوں کو ایف آئی اے نے اٹھایا اور گرفتار کیا۔چینلز کو بلا کر کہا گیا کہ پالیسی تبدیل کریں،عمران خان 25مئی کو بڑی ریلی کے ساتھ اسلام آباد پہنچیں گے۔حکومت کو عقل کے ناخن لینے چاہئیں، وزیراطلاعات نے کونسلر کا بھی الیکشن نہیں لڑا، ان کی کیا حیثیت ہے کہ وہ بتائیں الیکشن ہونے چاہئیں یا نہیں؟یہ کام سینئر لیڈرشپ کا ہے، الیکشن کا معاملہ گیدڑ بھبھکیوں سے معاملہ حل نہیں ہوگا، پی ٹی آئی چھوٹی جماعت نہیں، اسلام آباد آنے کی کال پنجاب اور خیبرپختونخواہ کیلئے ہے، بلوچستان والے کوئٹہ،سندھ میں حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اورکراچی میں سب سے زیادہ لوگ نکلیں گے، جلسہ یا دھرنا دینے کا فیصلہ اسلام آباد میں کیا جائے گا،لانگ مارچ میں تما م طبقات کے لوگ شامل ہوں گے۔

لاکھوں لوگوں کو نہیں روکا جاسکتا،روکنے سے تلخیاں بڑھیں گی، لانگ مارچ کو روکنے کا نقصان ہوگا، ن لیگ کی حکومت کو کہنا چاہتا ہوں کہ پارٹی میں مشاورت کریں کیونکہ آپ مینڈیٹ کے بغیر حکومت نہیں چلا سکتے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات