ریڈ زون کی سکیورٹی ٹرپل ون بریگیڈ کے حوالے کی جائے گی، گیارہ ہزار نفری طلب

پیر 23 مئی 2022 20:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) تحریک انصاف کے لانگ مارچ معاملے پر وزارت داخلہ میں اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ ریڈ زون کی سکیورٹی ٹرپل ون بریگیڈ کے حوالے کی جائے گی۔۔۔زرائع ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے تمام داخلی راستے بند کئے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی مقامی قیادت کی گرفتاریاں کرنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے شرکاء کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ایکٹیو ممبران کی فہرستیں تیار کرنے کا حکم دیا گیا ،دیگر صوبوں سے 11 ہزار نفری طلب کر لی گئی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب ،آزاد کشمیر،ایف سی اور رینجرز ڈیوٹی پر معمور ہو گی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی 5 ہزار نفری دھرنا ڈیوٹی پر ہو گی۔