گجرات، شادی شدہ خاتون کو اغواء کر لیا گیا

پیر 23 مئی 2022 23:39

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2022ء) موضع کرنانہ سے شادی شدہ خاتون کو اغواء کر لیا گیا ۔لالہ موسیٰ کے قریبی موضع کرنانہ سے شادی شدہ خاتون کو اغواء کاروں نے اغواء کر کے تین لاکھ روپے نقدی ،ڈیڑھ تولہ سونا بھی ساتھ لے گئے ،پولیس تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس رپورٹ کے مطابق مدعی محمد اسلم سکنہ کرنانہ نے بتایا کہ میرے بھانجے امجد علی کی شادی عرصہ سولہ سال قبل میری بھانجی صائمہ نورین سے ہوئی گزشہ روز رات کے وقت میرا بھانجا کام کے سلسلہ میں گھر پر موجود نہ تھا اور اس کی بیوی اور بچے گھر پر موجود تھے رات کے وقت مبینہ طور پر ملزمان بابر سکنہ سوات وغیرہ نے نے اسے زبردستی کار میں بٹا کر اغواء کر لیا ،ملزمان تین لاکھ روپے نقدی اور ڈیڑھ تولہ سونا بھی ساتھ لے گئے ۔

پولیس تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔