کرائم کنٹرول کرنا اولین ترجیح ہے، ڈی پی او دیپالپور

منگل 24 مئی 2022 16:55

دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) ڈی پی او دیپالپورعمر سعید ملک نے پالیسی گائیڈ لائنز دیتے ہوئے کہا کہ کرائم کنٹرول کرنا اولین ترجیح ہے اس سے پہلے کہ کرائم ہمیں سرپرائز دے ہم کرائم کو سرپرائز دیں گے۔میرٹ کی پالیسی پر گامزن رہتے ہوئے کرائم کی صورتحال کو پروایکٹو طریقہ سے ڈیل کریں گے۔

(جاری ہے)

لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے حکومتی پالیسی کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پو لیس پنجاب کے احکامات پر من وعن عمل کیا جائے گا کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں قانون کی رٹ چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

اس سلسلہ میں تمام وسائل سے استعفاد ہ کیا جائے گا۔ جزا ء اور سزا ء کا عمل جاری رہے گا جو پولیس افسر اچھا کام کرے گا اُس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انعام سے نوازا جائے گا جبکہ اس کے برعکس دانستہ طور پر بددیانتی کرنے والے کو محکمانہ سزا کابھی سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :