
یاسمین راشد کے قافلے پر بتی چوک کے قریب شیلنگ
پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنان آمنے سامنے آ گئے،علاقہ میدانِ جنگ بن گیا
مقدس فاروق اعوان
بدھ 25 مئی 2022
10:57

(جاری ہے)
دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پولیس نے بدھ کے روز صبح سویرے سینیٹر اعجاز چوہدری کو ماڈل ٹاؤن سے گرفتار کیا جس کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن پولیس دروازہ توڑ کر اعجاز چوہدری کے گھر میں داخل ہوئی اور سادہ لباس اہلکاروں نے پی ٹی آئی سینیٹر کو گرفتار کیا ۔ اسی طرح تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کو بھی گرفتار کر لیا گیا کیوں کہ حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کیلئے شروع کیے گئے کریک ڈاون میں تیزی آ گئی ہے ، پنجاب پولیس نے پنجاب اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کو 16 ایم پی او کے تحت لاہور سے گرفتار کیا ، پی ٹی آئی رہنما کی گرفتار منگل کی رات کو عمل میں لائی گئی ۔ ادھر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر نے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سمیت دیگر حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ، سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کی جانب سے حمزہ شہباز سمیت دیگر حکام کیخلاف عدالتی احکامات نظر انداز کرنے پر لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود ارکان اسمبلی کو گرفتار کیا جا رہا ہے ، حمزہ شہباز ،چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پولیس کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔مزید اہم خبریں
-
موجودہ سیلابی صورتحال میں ہمارے "بلین ٹری منصوبے" کی اہمیت و ضرورت کا ایک مرتبہ پھر بھرپور اندازہ ہو رہا ہے
-
عاصم لاء کے تحت موجودہ نظام میں اخلاقیات کی پستی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے
-
فحاشی پھیلانے کے الزام میں پشاور میں خاتون ٹک ٹاکر گرفتار
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو ٹیلی فون
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 190 ارب روپے جمع کرلئے
-
امیر جماعت اسلامی کا اسرائیل کی دوحہ میں دہشتگردی کیخلاف کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان
-
4500 میگاواٹ کے دیامربھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے آئندہ سال آرسی سی ورکس شروع ہوجائیں گے
-
یاماہا موٹرز پاکستان کا ملک میں موٹر سائیکل کی پیداوار بند کرنے کا اعلان
-
اسرائیل کا دوحہ میں جارحانہ اقدام بلاجواز اور قطر کی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے
-
وزیر اعظم کی دوحہ پر حملے کی مذمت
-
پیرس میں مساجد کے باہر سؤروں کے نو سر پھینک دیے گئے
-
پاکستان اپنے کئی ملین شہریوں کی جاسوسی کر رہا ہے، ایمنسٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.