Live Updates

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے اعزاز میں نمبردار ہاؤس بھیال میں عشائیہ دیاگیا

بدھ 25 مئی 2022 15:03

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے اعزاز میں نمبردار ہاؤس بھیال ..
کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2022ء) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے کے اعزاز میں عشائیہ نمبردار ہاؤس بھیال میں ہوا جس میں سردار تنویر الیاس کے ساتھ آزاد کشمیر کابینہ کے وزراء ڈاکٹر نثار انصر ابدالی،ظفر ملک،جاوید بٹ،اور معاون خصوصی چوہدری محمد رفیق نئیر،سابق ڈی جی لبریشن سیل ندیم احمد قاسمی سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی اس دوران وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے خطاب کرتے ہوئے کہا عمران خان کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیر کے لوگوں کے حقوق اور حقیقی آزادی کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے لوگوں کی سہولیات کے لئے بہترین خدمات دیں گے کھوئی رٹہ،بھیال نمبردار ہاؤس معاون خصوصی اطلاعات،سمال انڈسٹری و سیاحت چوہدری محمد رفیق نئیر انکے صاحب زادے انیق احمد نئیرکو راجہ خوشحال،راجہ کمال خان،ڈاکٹر نثار احمد،سابق ڈپٹی ڈی ای او راجہ ظہیر احمد اور اسامہ خوشحال کی طرف سے وادی بناہ کی روایتی پگڑی پہنا دی گئی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات