Live Updates

مارچ ناکام ہوتا دیکھ کر عمران خان محفوظ راستے کی تلاش میں ہے

آج جب لانگ مارچ مکمل ناکام ہو گیا تو یہ دھرنے کی بجائے جلسہ کی تجویز لے آئے، حکومت نے عمران خان کے کسی بھی مطالبے کو ماننے سے انکار کر دیا۔نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 25 مئی 2022 16:29

مارچ ناکام ہوتا دیکھ کر عمران خان محفوظ راستے کی تلاش میں ہے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 مئی 2022ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان مارچ ناکام ہوتا دیکھ کر عمران خان محفوظ راستے کی تلاش میں ہے۔ سینئر صحافی طلعت حسین نے کہا کہ چینلوں سے “کامیاب مزاکرات” کی خبریں چلوا کر عمران خان کو مشکل صورتحال سے نکالا جا رہا ہے۔ مگر عمران خان نے ابھی پیغام دیا کہ میں ڈی چوک میں آوں گا۔

جس کے جواب میں مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ درست ہے۔ دو دن سے مارچ ناکام ہوتا دیکھ کر یہ کسی محفوظ راستے کی تلاش میں تھے۔ آج جب لانگ مارچ مکمل ناکام ہو گیا تو یہ اب دھرنے کی بجائے جلسہ کی تجویز لے آئے۔ حکومت نے عمران خان کے کسی بھی مطالبہ کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

۔اس سے قبل خبر آئی تھی کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

معاہدے کے تحت صرف جلسہ کرنے پر اتفاق ہوا ہے ، اب لانگ مارچ نہیں صرف جلسہ ہوگا اور عمران خان جلسے کے بعد واپس چلے جائیں گے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان صبح 10 سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک مذاکرات ہوئے ، جس میں حکومت کی جانب سے ایاز صادق اور یوسف رضا گیلانی مذاکرات میں شریک ہوئے جب کہ پی ٹی آئی کی نمائندگی پرویز خٹک اور اسد عمر نے کی۔

تاہم اب اس خبر کی تردید خود حکومت نے کر دی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے حکومت کے ساتھ کسی بھی معاہدے کی تردید کر دی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ افواہیں اور غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں کہ ڈیل ہو گئی ہے۔ بالکل نہیں۔عمران خان نے کہا کہ ہم اسلام آباد کی طرف بڑھ رہے ہیں اور کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

اسمبلیوں کی تحلیل اور انتخابات کی تاریخوں کے اعلان تک اسلام آباد میں ہی رہیں گے۔عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد اور پنڈی کے تمام لوگوں کو جوائن کرنے کے لیے کال دے رہا ہوں۔
اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات مریم اونگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کی تردید کر دی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات اور معاہدہ کی خبر بے بنیاد ہے .پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے مسلح جتھے کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات