کسی بھی معاشرے کی بہتری کے لیے سماجی اقدار ضروری ہیں ، شرجیل میمن
جمعرات 26 مئی 2022 23:42
(جاری ہے)
ٹیکنالوجیز کے فائدے بہت زیادہ ہیں مگر نقصانات بھی ہیں۔سوشل میڈیا ، ڈرامے اور فلموں کے کردار و کہانیوں سے بھی ذہنوں پر اثر پڑتا ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ سماجی اقدار کے آگاہی کے لیے حکومت و میڈیا کا کردار بہت اہم ہے۔
جب بھی حکومت کسی ٹی وی چینل کو لائسنس دے اسے عوامی آگاہی کے پیغامات سے مشروط کرے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ایک ایم پی اے نے ایک خاتون ایم پی اے سے کوئی غلط بات کی۔تو پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اس کا سخت نوٹس لیا اور خاتون ایم پی اے سے معذرت کرنے کا کہا۔ لیکن اب گالیاں دینے کا مقابلہ ہورہا ہے۔جو الفاظ اب سیاست میں استعمال کئے جارہے ہیں وہ سننے کے قابل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں گالی دینے اور غلط بات پر جھگڑے اور قتل ہوجاتے ہیں۔ لیکن کسی ٹاک شو میں مہمانوں میں جھگڑا ہوجائے تو اس کی ریٹنگ بڑھ جاتی ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ ہمیں اس مائنڈ سیٹ سے نکلنا ہے اور سماجی اقدار کو پروان چڑھانا ہوگا۔ اگر ہم نے اس مائنڈ سیٹ کو نا روکا تو بات بہت آگے نکل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر شعبے میں خواتین کو با اختیار بنانے اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کا نظریہ ہے کہ اقتدار کے ایوانوں ، بیوروکریسی سمیت زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کو آگے بڑھانا ہے۔ صدر آصف علی زرداری کے دور حکومت میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں صرف خواتین کو شامل کیا گیا۔ سندھ میں بے زمین خواتین کسانوں کو 25 ، 25 زرعی زمین کے مالکانہ حقوق دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہم نے خواتین پر کوئی احسان نہیں کیا، یہ ان کا حق ہے ،جو خواتین کا مقام ہے ہمیں وہ دینا ہے اور انہیں آگے بڑھنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع دینے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماجی اقدار کی بہتری کے لیے سب سے اہم کردار اہل خانہ کا ہوتا ہے۔ تقریب میں سینٹر عبدالحسیب ، صدر پی ایف یو جے جی ایم جمالی ، صدر آرٹس کونسل احمد شاہ ، نرگس علوی ، شاہدہ سجاد ، عامرہ شاہد ، ایس پی شہلا قریشی و دیگر نامور خواتین نے بھی موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سیشن کے نظامت کے فرائض صدر پاکستان کونسل آف میڈیا وومن حمیرا موٹالا نے سرانجام دیئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گزشتہ روز پاکستان کی تاریخ کاسیاہ ترین دن تھا، عمران خان نے اپنی نئی جماعت متعارف کروائی۔ ٹائیگرز کومیدان میں لائے اور دہشگردی کامظاہرہ کیا.عمران خان کے ورکرز نے پولیس پرحملے کئے، گاڑیوں کوآگ لگائی اور میڈیا پر تشدد کیا۔ انہوں نے کہا حکومت اور پولیس نے بہت زیادہ صبر کا مظاہرہ کیا پر یہ لوگ بازنہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کاجہاد اقتدارکے لئے ہے۔ کراچی میں بھی خان صاحب کوریسپانس نہی ملا۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کا کلچرکامیاب ہوتاہے تواس ملک میں الیکشن کے بعد اقتدارمیں کوئی نہیں آسکے گاایک جیتے گا دوسرااسلام آباد پر جتھہ لے کر پہنچ جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کالانگ مارچ دس دن چلا ایک جگہ بتائی جائے جہاں کوئی ایک پتھرچلاہویاکسی نے گملا توڑاہیہمارامارچ پرامن تھا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کی جادوٹونے کی قوتیں ہیں اس کے علاوہ کوئی نہیں۔ کل میڈیاکے کیمرے توڑے گئے۔ پی ٹی آئی عوامی جماعت نہیں رہی۔ سپریم کورٹ نے کہا یہ ریڈ زون میں نہ جائیں۔ انہوں نے سپریم کورٹ کا احترام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کسی ایم پی اے پرتشدد نہیں ہوااگرسیاسی طرزعمل تبدیل نہ ہواتومزید نقصان ہوگا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران نیازی کاعلاج ڈاکٹرز ہی کرسکتے ہیں۔ یہ کبھی کہتاتھا نیوٹرل رہیں پھرکہتاہے نیوٹرل نہ رہیں۔مزید قومی خبریں
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.