میری کسی کے ساتھ دشمنی نہیں ،دھمکی آمیز خط کیلئے کسی پر شک نہ کریں، سلمان خان

کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برار کو نہیں جانتا ،خط مجھے نہیںوالد کو ملا،میرے پاس کسی پر شک کرنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں ، اداکار کا پولیس کو بیان

بدھ 8 جون 2022 19:34

میری کسی کے ساتھ دشمنی نہیں ،دھمکی آمیز خط کیلئے کسی پر شک نہ کریں، ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2022ء) بالی ووڈ کے چل بل پانڈے سلمان خان نے پولیس کو دیئے بیان میں کہا ہے کہ دھمکی آمیز خط کیلئے کسی پر شک نہ کریں کیونکہ میری کسی کے ساتھ دشمنی نہیں ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے اور وہ کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برار کو نہیں جانتے جس نے گلوکار و سیاست دان سدھو موسے والا پر حملے کا دعویٰ کیا تھا۔

(جاری ہے)

سلمان خان نے کہا کہ مجھے یہ خط نہیں ملا، میرے والد کو یہ خط صبح کی واک کے دوران ملا، میری کسی سے حالیہ دشمنی نہیں ہے، میرے پاس کسی پر شک کرنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں ہے۔اداکار نے کہا کہ میرا حال ہی میں کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ہوا اور نہ ہی مجھے کوئی دھمکی آمیز کال یا پیغام آیا۔سلمان خان نے کہا کہ وہ لارنس بشنوئی کے بارے میں جانتے ہیں کیونکہ کالے ہرن کیس کے مقدمے کی سماعت کے دوران 2018میں بشنوئی کی طرف سے موت کی دھمکی ملی تھی۔