Live Updates

لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر وزیراعلی کے انتخاب کا اسمبلی شیڈول جاری

اجلاس یکم جولائی شام 4 بجے شروع ہوگا،پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ

Abdul Jabbar عبدالجبار جمعرات 30 جون 2022 18:01

لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر وزیراعلی کے انتخاب کا اسمبلی شیڈول جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2022ء) لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے حمزہ شہباز کا انتخاب کالعدم قرار دینے کے بعد وزیرا علی پنجاب کے انتخاب کیلئے اسمبلی شیڈول جاری کردیاگیا،وزیرا علی پنجاب کے انتخاب کیلئے اسمبلی شیڈول پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے جاری کیا،پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کیلئے اجلاس یکم جولائی شام 4 بجے شروع کیا جائے گا،واضح رہے کہ سرکاری نیوز اے پی پی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو نامزد کرنے کیخلاف اپیلوں کو منظور کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا انتخاب کالعدم قرار دیتے ہوئے اس منصب پر دوبارہ انتخاب کا حکم دے دیا،عدالت نے حکم دیا ہے کہ منحرف ارکان کے ووٹ نکال کردوبارہ گنتی کی جائے ،رائے شماری میں جس کی اکثریت ہوگی وہ جیت جائے گا۔

(جاری ہے)

عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر کسی کو مطلوبہ اکثریت نہیں ملتی تو آرٹیکل 130 چار کے تحت سیکنڈ پول ہو گا،یادرہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے،حمزہ شہبازاب کیسے وزیراعلیٰ بن سکتا ہے؟عدالت نے جب کہہ دیا کہ اس کا انتخاب ہی غلط ہے تو پھر وزیراعلیٰ کیسے بن سکتا ہے،خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے انتخابی عمل کو آگے کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے،ہمارے 11 ارکان ملک سے باہر ہیں،ان کو آنے میں وقت لگ سکتا ہے،جیو نیوز کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کا وزیراعلیٰ پنجاب کے دوبارہ انتخاب کیلئے لاہورہائیکورٹ کے فیصلے سے متعلق کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے انتخابی عمل کو آگے کر نے کیلئے سپریم کورٹ سے مزید وقت مانگیں گے،ہمارے 11 ارکان ملک سے باہر ہیں، ان کو آنے میں وقت لگ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ الیکشن کے بائیکاٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،الیکشن کے بائیکاٹ سے متعلق چلنے والی خبر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات