ڈاکٹر فاروق ستار نے جتنا نقصان پہنچایا۔ اتنا تو 22اگست 2016کو نہیں ہوا تھا وہ بھی سدھرنے کی کوشش کر رہے ہیں،رضوان احمد فکری

منگل 5 جولائی 2022 23:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2022ء) ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما ، مہاجر قومی موومنٹ اور اے پی ایم ایس او کے مرزی عہدوں پر فائز رہنے والے ، شعبہ اطلاعات نیوز کے انچارج، کالم نویس ، سفر نو کے مصنف، آزاد رائٹرز فورم کے صدر رضوان احمد فکری نے کہا ہے کہ جب مہاجر ووٹ بنک اور مہاجروں کی تقسیم کی ناپاک کوشش ہوتی ہے تکیلف ہوتی ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار ان سیاست دانوںمیں سے ہیں جو قوم کی مجرمانہ تقسیم کے مسلسل مرتکب ہو رہے ہیں ۔ ڈاکٹر خالد مقبول نے عظیم لیڈر ہونے کا ثبوت دیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے جتنا نقصان پہنچایا۔ اتنا تو 22اگست 2016کو نہیں ہوا تھا وہ بھی سدھرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رضوان احمد فکری نے کہا کہ شاہد پاشا اور دیگر افراد کی واپسی ان کی کاز سے محبت ہے۔

(جاری ہے)

ہم بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ واپسی کے لئے ذہن بنا رہے ہیں ۔

چند افراد سے اختلاف ہے کاز سے نہیں ۔ مجھے چند اافراد نے ذاتی اور مفاداتی سیاست کا نشانہ بنایا۔ کبھی مخالفت نہیں کی۔ پی پی پی میں بہت عزت ہے۔ دو سال سے سابقہ جماعت کے چند مخصوص افراد زچ کرتے رہے۔ انہیں کچھ باتوں کا خوف ہے ۔ خالد مقبول کے ساتھ کا ہوں ۔ اگر عزت سے بلایا تو دیر نہیں کریں گے۔ آفاق احمد اگر آجائیں تو ایم کیو ایم پاکستان بھرپور طاقت اور بہت مضبوط جماعت ہوگی۔

سابق رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے مذید کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنمائوں پر چالیس سال قتل و غارت گری کا ا؛زام بیہودہ ہے۔ عامر خان ، آفاق احمد ، پی ایس پی کے ورکرز بھی شہید ہوئے ایک دوسرے کو اسکرپٹ پر برا بھلا کہنا قوم کو کمزور کرنا ہے۔ احمد سلیم صدیقی جیسے ہیرے لیڈر کو فکری و تربیتی نشستیں شروع کرنی چاہئے۔میں نے کسی کی دل آزاری نہیں کی لیکن مجھے تکالیف کے بدترین دور سے گزارا گیا۔

ہمارے پی پی پی کے منسٹر مجھے کہتے ہیں کہ بھائی فلاں فلاں تمہارے خلاف بھرپور مذاحمت کرتے ہیں ۔ وقت اور حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ سب ایک ہوں ۔ ڈاکٹر فاروق ستار کی وجہ سے سینیٹ کی نشستیں گئیں۔ قومی اور صوبائی اسمبلی میں نقصان ہوا۔ اب بھی انہوں نے اقتدار اور الیکشن کو ترجیح دی ۔اس سے کہیں بہتر آفاق احمد ، ڈاکٹر سلیم حیدر ہیں جو تقسیم کے بجائے قوم کی بات کرتے ہیں ۔

شہید کسی کے بھی ہوں سب انہی کی مرہون منت قائم ہیں ۔ عظیم احمد طارق، ایس ایم طارق، بدر اقبال ، شہزاد مرزا ، علی رضا عابدی، مہاجر قومی موومنٹ (آفاق ) کی پوری مرکزی قیادت اور ورکرز سب مہاجر قوم کے شہید ہیں ہمیں اپنے شہیدوں ، اسیروں ، لاپتہ افراد کے خاطر قوم کی مضبوطی کو شعار بنانا چاہئے۔ کنور نوید جمیل کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں اللہ انہیں جلد صحت یاب فرمائے۔ عامر خان دبنگ لیڈر ہین ۔ لوگ چاہتے ہیں وہ پرانی فارم مین آئیں ۔ پارٹی مضبوط ترین ہوگی۔