د*کراچی: پولیس اہلکارحبیب ظفر کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ، ضمانت منظور

:عدالت نے دعا منگی اغوا کیس کے ملزم زوہیب قریشی کے فرارکے معاملے میں ملزم حبیب ظفر کی ایک لاکھ روپے میں ضمانت منظورکی

جمعرات 21 جولائی 2022 20:40

ذ*کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2022ء) عدالت نے پولیس اہلکارحبیب ظفر کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی شیخ عباس مہدی کی عدالت نے ضمانت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پولیس اہلکارکی ضمانت منظورکر لی۔دعا منگی اغوا کیس کے ملزم زوہیب قریشی کے فرارکے معاملے میں عدالت نے ملزم حبیب ظفر کی ایک لاکھ روپے میں ضمانت منظور کرلی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ملزم گزشتہ چھ ماہ سے جیل میں ہے۔ پولیس نے تاحال کیس کا چالان جمع نہیں کرایا ہے۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ عدالت نے ایس ایس پی کے ذریعے بھی کئی مرتبہ چالان جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ کیس کا چالان جمع نہ کرانے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس اور شکایت بھی درج کرائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی نے یہ بھی کہا کہ ایک ملزم نایاب کی پہلے ہی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔

پولیس کے مطابق 27 جنوری 2022 کو دعا منگی کیس کا ملزم زوہیب قریشی پولیس کسٹڈی سے فرارہوگیا تھا۔ ملزم زوہیب قریشی کو جیل پولیس کے اہلکارشاپنگ کرانے کے لیے کراچی کے نجی مال میں لے گئے تھے جہاں سے ملزم زوہیب قریشی فرارہوگیا تھا۔عدالت نے دعا منگی اغوا کیس کے ملزم زوہیب قریشی کے فرارکے معاملے میں ملزم حبیب ظفر کی ایک لاکھ روپے میں ضمانت منظورکی