ہٹیاں بالا ‘کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنا کسی صورت بھی غریب ورکرز کیلئے منصفانہ نہیں

بدھ 3 اگست 2022 16:25

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2022ء) آزاد جموں کشمیر یونیورسٹی میں ایک عرصہ سے کام کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کے احکامات،جہلم ویلی یونیورسٹی کیمپس کے سات ملازمین بھی شامل،کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنا کسی صورت بھی غریب ورکرز کے لیے منصفانہ نہیں ہے محکمہ ہائر ایجوکیشن کمیشن، چانسلر بیرسٹر سلطان محمود،وائس چانسلر فیصلہ پر نظر ثانی کریں بصورت دیگر ملازمت بحالی تک احتجاج کریں گے جہلم ویلی کے عوامی حلقوں کی جانب سے بھی متذکرہ ملازمین کے حق میں ہمدردی اور احتجاج میں ساتھ دینے کا فیصلہ،ایچ ای سی بتائے کہ سات آٹھ سال سے کام کرنے والے ملازمین اب کہاں جائیں گی اسی ملازمت کے سہارے چولہے جلانے والے غریب ورکرز کا مستقبل کیا ہو گا