مسلم لیگ (ق )کی مرکزی مجلس عاملہ کا چوہدری شجاعت کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

مسلم لیگ سندھ کے صدر،بلوچستان، کے پی کے ،گلگت بلتستان کے عہدیدران کا لاہور کے اجلاس سے اعلان لاتعلقی کااظہار، شریک افراد کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

جمعرات 4 اگست 2022 20:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2022ء) پاکستان مسلم لیگ(ق ) کی مرکزی مجلس عاملہ نے چوہدری شجاعت کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیاہے ۔ مسلم لیگ سندھ کے صدر،بلوچستان،کے پی کے ،گلگت بلتستان کے عہدیدران نے لاہور کے اجلاس سے اعلان لاتعلقی کااظہار کرتے ہوئے چوہدری شجاعت طارق بشیر چیمہ کی غیرقانونی برطرفی کی شدید مذمت کی ہے جبکہ پنجاب کے جنرل سیکرٹری کامل علی آغا ن کی بنیادی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

تفصیل کے مطابق مسلم لیگ کی مرکزی مجلس کا اجلاس چوہدری شجاعت حسین کی صدارت میں انکی رہائشگاہ پر منعقد ہوا، جس میں پنجاب کے جنرل سیکرٹری کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے حوالے سے دیے گئے بیان کی شدید مذمت کی گئی، غیر قانونی اجلاس کی صدارت کرنے والے کامل علی آغااور اجلاس میں شریک افراد کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ سمیت پارٹی کے اراکین مجلس عاملہ، صوبائی صدور،مرکزی عہدے داروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں متفقہ قرار دادوں کے ذریعے چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے انکی صحت کے حوالے سے نازیبا کلمات اور اعلامیہ کی شدید مذمت کی گئی، مسلم لیگ سندھ کے صدر،بلوچستان،,KPKگلگت کے عہدیدران کا لاہور کے اجلاس سے لاتعلقی کا اعلا ن کردیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کی تنظیم کے غیر قانونی اقدام کو چیلنج کرنے کے لیے قانونی ٹیم سے مشاورت کی جائے گی اجلاس میں ایک قرارداد میں کہا گیا کہ پنجاب کی تنظیم 10 اگست کو اجلاس بلانے کی مجاز نہیں، غیرقانونی اجلاس میں شرکت کرنے والوں کی پارٹی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔