پی ٹی آئی قیادت کو شہباز گل کے بیان سے الگ ہونا چاہیے،پرویز الٰہی
شہباز گل کے بیان سے فائدہ نہیں نقصان ہوا ، میں نے کہا کہ آپ کون ہوتے ہیں ہماری پالیسی کو کہنے اور کرنے والے، وزیر اعلیٰ پنجا ب
بدھ 10 اگست 2022 16:46
(جاری ہے)
پرویز الٰہی نے کہا کہ شہباز گل کے بیان سے فائدہ نہیں نقصان ہوا ہے اور پی ٹی آئی قیادت کو ان کے بیان سے الگ ہونا چاہیے۔ وزیراعظم سیلاب متاثرہ علاقوں میں گئے جبکہ میں نے پہلے ہی آئی جی اور چیف سیکرٹری کو بھیجا، چیف سیکرٹری سے کہا کہ وزیراعظم جو اعلان کریں ان پر بھی ہم نے عمل کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری شہبازشریف نے لگائے تھے، میں نے ان کو اون کیا تھا ، دل سے لگائے، اب چیف سیکرٹری پنجاب کی کچھ اور مجبوری تھی جس کی وجہ سے وہ جارہے ہیں، میں نے کیا اب تک بیوروکریسی کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی کی ماضی میں بھی تمام بندے شہبازشریف نے لگائے تھے میں نے نہیں ہٹائے، میں نے وقت نہیں ضائع کرنا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم نے عمران خان کو سکیورٹی کیوں نہیں دینی پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے اور 70 فیصد سے زیادہ تو پنجاب کا حصہ ہے، اسلام آباد کا تو تھوڑا سا حصہ آتا ہے۔شہباز گل سے متعلق پرویز الٰہی نے کہا کہ میں نے شہبازگل کو ڈانٹا کہ یہ بڑی بری بات ہے، عمران خان کا بیان ہے کہ جو فوج کے خلاف ہو وہ پاکستانی نہیں ہوسکتا اس لیے تحریک انصاف کی قیادت کو بالکل شہبازگل کے بیان سے الگ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ میں نے شہبازگل کے بیان کے خلاف بیان دیا ہے، میں نے کہا کہ آپ کون ہوتے ہیں ہماری پالیسی کو کہنے اور کرنے والے، شہبازگل کے بیان سے فائدہ نہیں نقصان ہوا ہے کیونکہ یہ ہمارے ادارے ہیں، افواج پاکستان کے خلاف بیان دیا کوئی عقل ہے تم میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی رگ رگ کو جانتا ہوں، یہ تو سارے نئے آئے ہیں، سیاسی مخالفت چلتی رہے گی ، ملک اور صوبے کے مفاد پر کوئی تناؤ نظر نہیں آئے گا۔چوہدری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ میرے لیے تو عمران خان نے وہ کیا جس کے لیے شہبازشریف نے نوازشریف کے ساتھ 25 سال ضائع کیے، عمران خان جس طرح کہیں گے میں نے تو وہ کرنا ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین سے کوئی بات نہیں ہوئی۔مزید اہم خبریں
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
-
ہمیں ایک ہائی سکیورٹی رسک ملک و قوم کا منفی تاثر زائل کرنا ہوگا، احسن اقبال
-
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض ‘الیکشن کمیشن نے اعتراضات پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی
-
ویوو Y100 کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر دُرفشاں سلیم کو متعارف کردیا گیا
-
امریکہ: فائرنگ میں تین پولیس افسران ہلاک، پانچ زخمی
-
غزہ: فائر بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات
-
خیبرپختونخوا میں ’پاکستان ڈیجیٹل سٹی‘ کے قیام کے معاہدے پر دستخط
-
اگر میرے کام میں مداخلت ہو اور میں روک نہ سکوں تو مجھے گھر چلے جانا چاہیے.جسٹس قاضی فیض عیسی‘سب کو معلوم ہے کہ سچ کیا ہے لیکن بولنے کی ہمت کوئی نہیں کررہا.جسٹس اطہر من اللہ
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے،وفاقی وزیراحسن اقبال
-
عمران خان کی عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل: خاور مانیکا کی عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
9 مئی جلا ئوگھیرائو کیس میں اسد عمر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.