Live Updates

عمران خان کے سابقہ ساتھی ہر روز اُنکی کرپشن کی داستان سناتے ہیں‘شاہد رفیق اعوان

جمعرات 11 اگست 2022 14:47

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) میاں نوازشریف کے بڑے قریبی ساتھی ن لیگ سے الگ ہوئے کسی نے نوازشریف پر کرپشن کا الزام نہیں لگایا، مگر عمران خان کے سابقہ ساتھی ہر روز اُنکی کرپشن کی داستان سناتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ(ن) برطانیہ شاہد رفیق اعوان نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ چودھری نثار نے حلفاً کہا تھا کہ میں نے میاں نواز شریف میں کرپشن نہیں دیکھی۔

(جاری ہے)

ق لیگ تو ساری کی ساری پاکستان مسلم لیگ(ن) سے نکلی تھی مگر انہوں نے بھی کبھی میاں نواز شریف پر کرپشن کا الزام نہیں لگایا، مشرف نے بھی ہائی جیکنگ کا کیس بنایا تھا کرپٹ اس نے بھی نہیں کہا تھا مگر عمران خان کے سابقہ ساتھی اکبر ایس بابر، فوزیہ قصوری، عون چوہدری اور علیم خان ہر روز عمران خان کی کرپشن کی نئی داستان سناتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب دھواں اٹھ رہا ہوں تو وہاں آگ ضرور ہوتی ہے۔میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری پر آج تک کسی نے جنسی حراس کا الزام نہیں لگایا مگر عمران خان اس حمام میں بھی ننگے ہیں۔ ریحام خان اور عائشہ گلالئی کے انکشافات سب پر عیاں ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات