آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران18افراد میں کورونا وا ئرس کی تصدیق ہوئی

جمعہ 12 اگست 2022 22:54

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2022ء) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران18افراد میں کورونا وا ئرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 7کا تعلق مظفرآباد، ایک کا جہلم ویلی،7کا میرپور اور3کا کوٹلی سے ہے،269افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے جبکہ18 مریض صحتیاب ہوئے ہیں،318افراد کو ویکیسن لگائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر میں اب تک 427815افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں43954افر اد میں کورونا وائرس کی موجو دگی پائی گئی،43004افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے،کورونا وائرس کے157مریض زیر علاج ہیں۔

793مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے140کا تعلق مظفرآباد،31کا جہلم ویلی،26کا نیلم، 145کاپونچھ،103کا باغ،13 کا حویلی،16کاتعلق سدھنوتی،182 کاتعلق میرپور،58کابھمبراور79کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کے157مریضوں میں سے151مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 6مریض ہسپتالوں میںزیر علاج ہیں۔