Live Updates

لاہور میں قومی پرچم اتار کے عمران کا جھنڈا لہرایا جا رہا ہے، خواجہ آصف

اگر یہ دوسرے صوبوں میں ہوتا تو غداری کے فتوے کا سیلاب آجاتا، وزیر دفاع

ہفتہ 13 اگست 2022 20:30

لاہور میں قومی پرچم اتار کے عمران کا جھنڈا لہرایا جا رہا ہے، خواجہ آصف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2022ء) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ لاہورمیں 14 اگست سے ایک دن پہلے قومی پرچم اتار کے عمران کا جھنڈا لہرایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کیا آزادی کے 75 سال بعد شخصی غلامی کا دور شروع ہو رہا ہی انہوں نے کہا کہ اگر یہ خیبرپختون خوا، بلوچستان، سندھ میں ہو رہا ہوتا تو غداری کے فتوے کا سیلاب آجاتا۔خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا اصلی چہرہ سامنے آرہا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات