برطانیہ کی پولیٹیکل قونصلر مس زوئے ویئر کاکرتارپور راہداری کا دورہ

اتوار 14 اگست 2022 14:05

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2022ء) برطانیہ کی پولیٹیکل قونصلر مس زوئے ویئر اورثنا ء عمیر نے کرتارپور راہداری کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

برطانوی سفارتکار نے بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کے ساتھ ان کے دورے کے بارے میں جاننے کے لیے بات چیت کی۔سکھ یاتریوں نے انتظامات پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ مس زوئے وئیر نے سکھ یاتریوں کی عبادتگاہوں اور ان کیلئے معیاری خدمات پر حکومت پاکستان کی تعریف کی۔