آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران25افراد میں کورونا وا ئرس کی تصدیق ہوئی

جمعرات 18 اگست 2022 19:59

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2022ء) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران25افراد میں کورونا وا ئرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 8کا تعلق مظفرآباد ،2کا جہلم ویلی،1کا نیلم،2کا سدھنوتی ،10کا میرپوراور2کا بھمبر سے ہے،269افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ،621افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے جبکہ23 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر میں اب تک 429310افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں44096افر اد میں کورونا وائرس کی موجو دگی پائی گئی،43136افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے،کورونا وائرس کے167مریض زیر علاج ہیں۔793مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے140کا تعلق مظفرآباد،31کا جہلم ویلی،26کا نیلم، 145کاپونچھ،103کا باغ،13 کا حویلی،16کاتعلق سدھنوتی،182 کاتعلق میرپور،58کابھمبراور79کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کے167مریضوں میں سے159مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ8مریض ہسپتالوں میںزیر علاج ہیں۔