سابق وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
جمعہ 19 اگست 2022 21:55
(جاری ہے)
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی میاں محمد سومرو کی جانب سے بیرسٹر زینب جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئی درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ محمد میاں سومرو حلقہ این اے 196 جیکب آباد سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئےمیاں محمد سومرو نے نشست سے استعفیٰ نہیں دیاچالیس دن اسمبلی سے غیر حاضر رہنے پر اسپیکر نے نشست خالی قرار دے دی درخواست گزار زیادہ عمر اور بیماری کی وجہ سے زیادہ سفر نہیں کرسکتا اس موقع پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن کمیشن کا اس معاملے میں کیا کردار ہے جس پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو ڈی نوٹی فائی کرکے الیکشن کا اعلان کردیاایم این اے شاہدہ رحمانی کی ڈرافٹ پر میری نشست خالی کرائی گئی آپکا موکل چالیس روز تک نہ ہی اسمبلی نہیں گئے اور نہ ہی چھٹی کی درخواست دی عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ کے موکل مستعفی ہوئے ہیں؟ اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا میرا موکل پی ٹی آئی کے ان کچھ لوگوں میں سے ہے جنہوں نے استعفیٰ نہیں دیامیرا موکل جب بھی ملک واپس آئے گاتو اسمبلی اجلاس میں شریک ہو گا جس پر عدالت نے کہا کہ اپنے موکل سے پوچھیے کہ اگر ملک واپسی ہوتی ہے تو اسمبلی اجلاس جانا ضروری ہوگاایسا نہیں ہوتا کہ عدالت نوٹیفکیشن معطل کرے اور آپکا موکل اسمبلی ہی نہ جائے عدالت نے وکیل کو ہدایات جاری کی کہ اپنے موکل سے پتہ کرے کہ وہ کب آرہے ہیں اور اسمبلی جائیں گے یا نہیں،اسپیکر قومی اسمبلی کو نوٹس نہیں جاری کرسکتے، سیکرٹری اسمبلی کو نوٹس جاری کریں گے جس پر عدالت نے کہا کہ میرا موکل 27 ستمبر کو واپس پاکستان آئیں گے اور اسمبلی اجلاس میں شریک ہونگے عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
-
لاہور وکلا واقعہ پرپاکستان بار کونسل کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا
-
انڈسٹریل اسٹیٹس میں پلاٹوں پر صرف کارخانے لگیں گے، مقررہ مدت میں کارخانہ نہ لگا تو پلاٹ منسوخ ہوگا، چوہدری شافع حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.