
گزشتہ برس ملک میں بلیک آئوٹ کا ذمہ دار سنٹرل پاور جنریشن کمپنی کو قرار دے دیا گیا،5کروڑ روپے جرمانہ عائد
جنوری 2021 کو سی پی جی سی ایل کی غفلت کے باعث ملک بھر میں بجلی کا بلیک آئوٹ ہوا تھا، نیپرا کی جانب سے جاری بیان
جمعہ 19 اگست 2022 23:16

(جاری ہے)
نیپرا نے سینٹرل پاور جنریشن کمپنی پر 5 کروڑ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ 9 جنوری 2021 کو سی پی جی سی ایل کی غفلت کے باعث ملک میں بلیک آئوٹ ہوا تھا۔
بیان کے مطابق نیپرا نے ملک گیر بلیک آوٹ کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی تاہم تحقیقات میں سینٹرل پاور جنریشن کمپنی کوئی تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہی۔نیپرا کے مطابق انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر سی پی جی سی ایل کے خلاف کارروائی شروع کی گئی، اتھارٹی نے کمپنی کو شوکاز نوٹس جاری کیا اور سماعت کا موقع بھی دیا، تحقیقات میں ثابت ہوا کہ سی پی جی سی ایل کی غفلت کے باعث ملک میں بلیک آئوٹ ہوا تھا۔پاکستان بھر میں 9 اور 10 جنوری کی درمیانی شب بجلی کا بریک ڈائون ہوگیا تھا جس کی بحالی میں حکومت کو 24 گھنٹے سے زیادہ لگے۔ اس دوران ملک میں صنعت اور کاروبار زندگی معطل رہا جبکہ شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔نیشنل ٹرانسیمشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے وزارت توانائی کو رپورٹ ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ گدو پاورپلانٹ کے سوئچ یارڈ میں ایک بریکر کی مییٹیننس کے دوران ارتھنگ کی گئی اور ڈے شفٹ کا عملہ ڈیوٹی ختم ہونے پر بریکر بند کیے بغیر چلا گیا جبکہ نائٹ شفٹ والوں نے ارتھنگ ختم کیے بغیر ہی اسے بند کردیا جس کے نتیجے میں نتیجے میں پہلے گدو پاور پلانٹ بیٹھا اور اس کی ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ کرگئیں جب دبا ئودیگر گرڈز پر پڑا تو پلک جھپکتے ہی پورے ملک کی بجلی بند ہوگئی۔این ٹی ڈی سی کے مطابق سوئچ یارڈ کا یہ سرکٹ بریکر براہ راست کنٹرول روم سے کلوز کیا گیا جو غلط تھا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ بریکر کی میٹیننس کیلئے نیشنل پاور کنٹرول سنٹر سے منظوری بھی نہیں لی گئی۔مزید اہم خبریں
-
’یہ سنگِ میل ترقی، امن، استحکام اور تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے‘
-
صدر ٹرمپ ایک اور تنازعہ ختم کروانے میں کامیاب، آذربائیجان اور آرمینیا کا بھی امن معاہدہ کرا دیا
-
گرمی کی موجودہ صورتحال میں بچوں کو سکول بلانا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، وزیرتعلیم پنجاب کا مؤقف
-
پولیس اہلکار نے میرے گریبان میری عزت پر ہاتھ ڈالا
-
پارٹی نے اگر ڈلیور کرنا اور عمران خان کی رہائی کرانی ہے تو علیمہ خان سے جان چھرانی ہوگی
-
عدالتی نظام کو 26ویں ترمیم کا تڑکہ لگا کر ترمیم کرنے والے عوام اور تاریخ کے مجرم ہیں
-
میرا خیال ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے پاکستان کیلئے ویزہ نہیں مانگا
-
پنجاب حکومت کو داد دیتا ہوں کہ خواجہ آصف کے فرنٹ مین پر ہاتھ ڈالا گیا
-
چینی 66 پیسے سستی ہو گئی
-
اراکین سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بھی اضافہ کر دیا گیا
-
امریکی ٹیرف کے سامنے بھارت کی بولتی بند ہوگئی روسی خام تیل کی درآمدات کم کرنے پر آمادہ ہوگیا
-
نان فائلرز کے لیے بینک سے رقوم نکلوانے پر عائد ٹیکس میں مزید اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.