کوہستان کی عوام کے حقوق کے لیے پہلے بھی آواز اٹھائی ہے اور آئندہ بھی اٹھاتا رہوں گا، انجینئر امیر مقام

منگل 13 ستمبر 2022 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2022ء) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ کوہستان کی عوام کے حقوق کے لیے پہلے بھی آواز اٹھائی ہے اور آئندہ بھی اٹھاتا رہوں گا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کوہستان میں سیلاب سے نقصانات کے ازالے اور بجلی کے مسائل حل کرنے کے لئے کوششیں مزید تیز کریں گے۔ انہوں نے کوہستان کی تمام پارٹیوں کی لیڈرشپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کو مایوس نہیں ہونے دوں گا۔ کوہستان کے تیس رکنی وفد نے انجینئر امیر مقام سے اسلام آبادمیں ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ان کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد میں کوہستان کی تمام پارٹیوں کے نمائندے موجود تھے۔