Live Updates

10 اکتوبر کے بعد مریم نواز اور حمزہ شہباز پنجاب کے مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے

دونوں ضلعی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے،رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

Abdul Jabbar عبدالجبار ہفتہ 24 ستمبر 2022 17:22

10 اکتوبر کے بعد مریم نواز اور حمزہ شہباز پنجاب کے مختلف اضلاع کا دورہ ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 ستمبر 2022ء) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت مسلم لیگ ن پنجاب کا تنظیمی اجلاس ہوا۔اجلاس میں مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر سیلاب زدگان کی بھرپور مدد کرنے اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 10 اکتوبر کے بعد ہر ضلع میں مریم نواز اور حمزہ شہباز دورہ کریں گے۔

جبکہ مریم نواز اور حمزہ شہباز ضلعی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے تنظیموں کو اسکا پروگرام مرتب کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اسلام آباد پر چڑھائی نہیں کرنے دیں گے۔

(جاری ہے)

اگر مسلح ہو کر ریڈ زون کی جانب بڑھیں گے تو ایسے گروہ کو روکا جائے گا۔

2023 الیکشن کا سال ہے،مشکل فیصلوں کی وجہ سے مہنگائی ہوئی جس سے ہمارا نقصان ہوا،ہم مہنگائی کو کنٹرول نہیں کرسکے۔ رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں تبدیلی لانا کوئی مشکل نہیں، تبدیلی حکومتی رویے کے باعث بنتی ہے جس نمبر سے پرویز الٰہی وزیر اعلٰی بنے ہیں وہ سب کے علم میں ہے۔ کہہ رہے ہیں اسلام آبادپر چڑھائی کریں گے،کیا ہم لیٹ جائیں؟ انکا کہنا تھا کہ اگر غیر مسلح ہوں گے تو احتجاج ریکارڈ کرائیں،ہم سیکیورٹی اور سہولتیں دیں گے اگر لوگ مسلح ہوں گے تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو استعمال کریں گے۔

وزیر داخلہ نے کہ اکہ اگر پنجاب اور خیبرپختونخوا ہمیں مانگی گئی نفری نہیں دیتے تو ہمارے پاس آپشن موجود ہے۔پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت سے نفری کی ضرورت نہیں تھی ہم نے پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت کو ریکارڈ کے لیے خط لکھا اور نفری مانگی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات