وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بالائی علاقوں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

جمعہ 30 ستمبر 2022 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2022ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (کل ) ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔

(جاری ہے)

تاہم بالائی خیبر پختو نخوا،خطہ پوٹھوہار،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ اس دوران ملک میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت سبی 40 اوربہاولپور میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔