ضمنی انتخابات،این اے 237 کراچی میں جعلی ووٹ ڈالے جانیکا انکشاف

12 سے 15 جعلی ووٹ ڈالے گئے، ملزمان نے تیر پر ٹھپہ لگایا تھا، پریزائیڈنگ افسر الیکشن کمیشن کا ملیر این اے 137 میں پریذائڈنگ افسران کے بیلٹ پیپر پر ٹھپے لگانے کا خبر کا نوٹس کی فوری تحقیق کی جائے،رپورٹ بھیجی جائے، الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر ملیر اور ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر ملیر سے رپورٹ کرلی

اتوار 16 اکتوبر 2022 19:20

کراچی/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2022ء) این اے 237کراچی میں ضمنی انتخاب کے دوران ملیر آسو گوٹھ کے علاقے میں جعلی ووٹ ڈالے جانیکا انکشاف ہوا ہے۔پریزائیڈنگ افسر مظہربھٹی کے مطابق لنچ ٹائم کے دوران چند افراد کمرے میں آئے، ان افراد نے بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگائے، جب شور کی آواز آئی تو کمرے میں پولیس کو بلایا، تمام افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پریزائیڈنگ افسر کے مطابق بلٹ پیپرز کو دیکھ کر پتا چلا کہ 12 سے 15 جعلی ووٹ ڈالے گئے، ملزمان نے تیر پر ٹھپہ لگایا تھا۔صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر کو ہدایات دی ہیں کہ واقعہ کی تفصیل دی جائے، جعلی ووٹوں کو گنتی سے خارج کیا جائے، بیلٹ پیپرکی پشت پر اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسرکا دستخط یا اسٹیمپ نہ ہو وہ نہ گنا جائے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ملیر این اے 137 میں پریذائڈنگ افسران کے بیلٹ پیپر پر ٹھپے لگانے کا خبر کا نوٹس لے لیا ۔الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ خبر کی فوری تحقیق کی جائے،رپورٹ بھیجی جائے اس حوالے سے ریٹرننگ افسر ملیر اور ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر ملیر سے رپورٹ طلب کرلی گئی ۔ الیکشن کمیشن نے کہاکہ متعلقہ پریذائیڈنگ افسر سے بھی فوری رپورٹ لی جائے۔الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کے عمل پر اثر انداز ہونے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔