سی ٹی ڈی نے بلڈر کو قتل کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لئے

پیر 17 اکتوبر 2022 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2022ء) سندھ کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)کراچی نے سائٹ اے تھانے کی حدود میں ایک بلڈر کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پیر کو سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت انس زاہد اور دانیال علی کے نام سے ہوئی ہے جنہوں نے چند روز قبل گلبہار کے علاقے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کارروائی کے دوران بلڈر کاشف کو مبینہ طور پر قتل کیا تھا۔گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ گلبہار کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :