Live Updates

ضمنی انتخاب میں اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا

پیر 24 اکتوبر 2022 21:25

ضمنی انتخاب میں اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر عمران خان کی کامیابی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2022ء) الیکشن کمیشن نے 3صوبائی اور 2قومی اسمبلی کے حلقوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے۔این اے 237 ملیر سے عبدالحکیم بلوچ، این اے 157ملتان سید علی موسی گیلانی کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری کیے گئے۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے تینوں حلقوں کے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن بھی جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق افتخار بانگو، محمد فیصل خان نیازی اور ملک مظفر خان کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کی 6حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا۔ عمران خان نے تا حال انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات