جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے انٹر یونیورسٹی بیڈمنٹن چیمپین شپ 2022-23ء میں شمولیت کے لئے طلبہ کے ٹرائلز یکم نومبر کو ہونگے

جمعہ 28 اکتوبر 2022 01:06

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2022ء) جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے انٹر یونیورسٹی بیڈمنٹن چیمپین شپ 2022-23ء میں شمولیت کے لئے بیڈمنٹن کھیلنے کے خواہشمند طلبہ کے ٹرائلز یکم نومبر کو صبح 10 بجے حیدر بخش جتوئی پویلین میں منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، ڈائریکٹر اسپورٹس (بوائز) جامعہ سندھ اجوید احمد نے مطلع کیا ہے کہ انٹر یونیورسٹی بیڈمنٹن چیمپین شپ 2022-23ء کیلئے سلیکشن کمیٹی خواہشمند طلبہ کے ٹرائلز یکم نومبر کو لے گی، انہوں نے مشورہ دیا کہ ٹرائلز کیلئے آنے والے طلبہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کے تحت مکمل کٹ کے ساتھ سلیکشن کمیٹی کے روبرو پیش ہوں، تاہم ان کی عمر 25 سال سے کم ہونی چاہئے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق طلبہ میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے سرٹیفکیٹ، انرولمنٹ، یونیورسٹی آئی ڈی کارڈ، قومی شناختی کارڈ، کوووڈ ویکسینیشن کارڈ اور 2 عدد پاسپورٹ سائز فوٹوگرافس ضرور اپنے ہمراہ لائیں۔

متعلقہ عنوان :